اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع سے موصولہ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ ترکي کي سرحد کے قريب واقع شہر کوباني ميں داعش کے مسلح دہشتگردوں کے مقابلے ميں کرد عوام نے زبردست مزاحمت کا مظاہرہ کيا ہے –
بعض رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ شہر کوباني پر داعش کا قبضہ ہوگيا ہے جبکہ بعض رپورٹوں کے مطابق شہر کے عوام اور داعش کے دہشتگردوں کے درميان لڑائي جاري ہے –
اس رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے مسلح افراد، مسلح کردوں سے سخت لڑائي کے بعد شہر کوباني کے نزديک پہنچ گئے ہيں –
اس رپورٹ کے مطابق داعش کے افراد کوباني شہر سے تين کلوميٹر کے فاصلے پر ہيں جہاں مسلح کرد افراد کے ساتھ ہي علاقے کے عوام بھي داعش کے مقابلے ميں لڑائي ميں شامل ہوگئے ہيں –
دوسري جانب دمشق ميں سرکاري ذرائع نے بتايا کہ بدھ کے روز شام کے شہر حمص ميں ايک تعليمي مرکز کے پاس ہونے والے دو بم دھماکوں ميں جاں بحق ہونے والے افراد کي تعداد بڑھ کر پينتاليس ہوگئي ہے –
جانبحق ہونے والوں ميں اکتاليس بچے شامل ہيں-
ان بم دھماکوں ميں تقريبا" ايک سو پندرہ افراد زخمي بھي ہوئے ہيں –
اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے ايک کار بم دھماکہ کيا اور اس کے چند منٹ بعد ہي بچوں کے درميان ايک اور شخص نے خود کش دھماکہ کرديا---
.......
/169